مشرق وسطی

عراقی فوج کا داعش کے میڈیا کوریج کے 142 آلات پر قبضہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وہابی شدت پسند تنظیم ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کی جاتا تھا۔

عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے داعش کے زیر استعمال 142 سروس سسٹم قبضے میں لیے گئے ہیں جو موصل کی سڑکوں، تلعفر اور نینویٰ گورنری کے دوسرے علاقوں میں جنگ کی صورت حال میں میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد ان آلات کو شہریوں میں خوف اور دہشت پھیلانےاور اپنے جرائم کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے تھے۔

درایں اثناء عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں ’’داعش‘‘ کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا جاسکے۔

عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے مگر انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ داعش کو دوبارہ عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button