عراقی حکومت کا نئی ویزہ پالیسی کا اعلان، ویزہ فیس میں ہوشربا اضافہ
عراقی ویزہ جو پہلے 70 امیرکی ڈالر میں جاری کیا جاتا تھا اب 170 امریکی ڈالر میں جاری کیا جائے گا جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 47،500 روپے بنتے ہیں
شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق عراقی حکومت نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق عراقی ویزہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
عراقی ویزہ جو پہلے 70 امیرکی ڈالر میں جاری کیا جاتا تھا اب 170 امریکی ڈالر میں جاری کیا جائے گا جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 47،500 روپے بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان کی بین الاقوامی بحری مشقوں میں حصہ لے گا، جنرل باقری
عوام الناس بالخصوص زائرین نے عراقی حکومت کی جانب سے ویزہ فیس میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویزہ فیس بڑھنے سے زیارات مقدسہ کی غرض سے جانے والے افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا، زیاراتی پیکجز جو پہلے ہی عوام کی دسترس سے باہر ہیں مزید مہنگے ہونے کے باعث زیارات مقدسہ پر جانے والوں کے لیے زیارات پر جانا مشکل ہو جائے گا۔
زائرین نے علماء کرام سمیت حکومت پاکستان سے بھی اپیل کی ے کہ عراقی حکومت سے بات کر کے ویزہ فیس میں کمی کے لیے بات کی جائے تاکہ عوام الناس جو سالہا سال پیسے جمع کر کے زیارات کے لیے اہتمام کرتے ہیں انکی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور زیارات مقدسہ کا سفر آسان بنایا جا سکے۔