مشرق وسطی

غزہ میں جنگ بندی کو مستقل راہ حل میں تبدیل ہونا چاہئے، ایران کے سفیر کی تاکید

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جنگ بندی خوش آیند اقدام ہے لیکن اس کوایک مستقل اور پائيدار راہ حل میں تبدیل ہونا چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق پیر کو سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ سے صیہونی حکومت کی افواج کا مکمل انخلا، انسانی امداد کا بے وقفہ دوام اور غزہ کی تعمیر نو کے لئے ایک جامع پروگرام تیارکرنا ضرورری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی، ملبوں تلے دبی دسیوں شہیدوں کے جنازوں کا انکشاف، شہیدوں کی تعداد 47 ہزار پار کر گئی

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ سے مکمل انخلا کے لئے صیہونی حکومت میں کوئی ارادہ نہ ہونا اور غزہ کا سیکورٹی کنٹرول اپنے اختیار میں رکھنے پر اس کا اصرار، مستقل اور پائیدار راہ حل کی کوششوں کو کمزور کررہا ہے اور بے ثباتی کا موجب ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہئے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے مشن کے تحفظ اور فلسطینی مہاجرین کی مالی حمایت اور پشت پناہی کو اپنی اولین ترجیح قرار دینا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ غرب اردن پر صیہونی آبادکاروں کے حملے اور تشدد امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے جس کی روک تھام کے لئے فوری طور پر ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button