اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراقی حکومت کا اربعین حسینی کے لئے زائرین کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: عراق نے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، جس پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، دہشتگردی کے شکار عراق کی تعمیر نو کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عراق پاکستان کے اداروں کی انسداد دہشت گردی میں مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے دورہ کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پولیس اکیڈمی اور فرانزک کے شعبہ میں عراقی افسران اور کیڈٹس کی تربیت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button