مشرق وسطی

عراقی حزب اللہ کی امریکا کو کھلی دھمکی، اس بار جواب سخت ہوگا

شیعہ نیوز: حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے بدھ کے روز امریکا کی حالیہ جارحیت پر اسے خبردار کیا ہے۔

الغدیر ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کو فورا عراق سے نکلنا ہوگا اور اگر وہ عراق سے نہیں نکلے تو اس بار جواب بہت سخت ہوگا۔

حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کو ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگي قبول نہیں ہیں اور امریکا کی جارحیت منظم اور پہلے سے تیار شدہ پروگرام کے تحت ہوتی ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں اس لئے باقی ہے تاکہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال پراپنا تسلط برقرار رکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close