مشرق وسطی

عراقی پارلیمنٹ کا نیا وزیراعظم نامزد کرنے کی درخواست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کے صدر برہم صالح سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام تجویز کردیں ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ا لحلبوسی نے صدر برہم صالح کے نام ایک خط ارسال کرکے وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے عادل عبدالمہدی کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا نام پیش کریں ۔

واضح رہے کہ عراقی عوام نے گذشتہ یکم اکتوبر سے ایک ہفتے تک بدعنوانی ، بے روزگاری اور رفاہی مسائل کی ابترصورتحال کے خلاف بغداد اور بعض دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے۔

اس کے بعد پچیس اکتوبر سے ان مظاہروں کی دوسری لہر شروع ہوئی جو بدستور جاری ہے۔

عوامی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے اور شدت اختیار کرجانے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنا استعفیٰ دے دیا اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

عراق کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے بعد صدر کو پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button