مشرق وسطی

عراقی وزیر اعظم کی اتحاد و بھائی چارے کے تحفظ پر تاکید

شیعہ نیوز:مصطفیٰ الکاظمی نے عید میلاد النبی کی آمد کی مناسبت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص عراق میں آپسی اتحاد و وحدت پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں تمام امت اسلامیہ کو پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس مناسبت کو ملکی و قومی اتحاد و بھائی چارے کی تقویت کا باعث قرار دیں تاکہ اس کے سائے میں عراقی عوام کی امنگوں کو محقق کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ عراق میں حالیہ پارلمانی انتخابات کے اعلان شدہ نتائج کے خلاف بغداد، بصرہ، کرکوک اور بابل سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بدعنوانی ہوئی ہے اور جس کا ذمہ دار ملک کا ہائی الیکٹورل کمیشن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button