مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بن سلمان سے ملاقات

شیعہ نیوز: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی وزیراعظم کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچتے ہی قصر یمامہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ فریقین نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کی سطح پر اجلاس کیے۔مصطفیٰ الکاظمی کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کا استحکام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button