مشرق وسطی

عراقی صدر کی ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ قتل کی مذمت

شیعہ نیوز:عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں عراق کے صدر نے خطے میں امن و صلح پر تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کی کشیدگی سے بچنے پر تاکید کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button