مشرق وسطی

عراقی سیکورٹی فورسز نے بغداد کو بڑی تباہی سے بچالیا

شیعہ نیوز: عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دار الحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں دہشت گردوں کی ایک کارروائی ناکام بنا دی۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول نے بتایا کہ داعش کے دہشت گرد، جنوبی بغداد میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے جسے بر وقت ناکام بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ داعش کے ایک دہشت گرد نے گرفتاری کے بعد یہ اعتراف کیا کہ ایک مقام پر بڑی مقدار میں دھماکہ خيز مواد رکھا گيا ہے ۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی جانب سے بتائے گئے ٹھکانے پر جب سیکورٹی اہلکار پہنچے تو ان کو وہاں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ملے۔

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دہشت گرد انہی دھماکہ خيز مواد کا استعمال دہشت گردی کے واقعے میں کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد،عراق کو بد امنی میں جھونکنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close