مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراقی قبائل نے نینوا میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا
شیعہ نیوز:قبائلی جوانوں پر مشتمل الحشد العشائری فورس نے شمالی عراق کے مخمورعلاقے کے قریب سیکورٹی و فوجی مقامات پر داعش کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار کرنے پر مجبور کردیا۔
گزشتہ منگل کو عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے جنوبی بغداد میں زائرین اربعین حسینی پر داعش کے حملے کی سازش کو ناکام بنایا تھا۔ الحشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے ایک کامیاب آپریشن انجام دیتے ہوئے، جنوبی بغداد میں زائرین حسینی پر دہشتگردانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الحشدالشعبی نے داعش دہشتگردوں کے ایک گروہ کو تباہ کردیا ہے جو جنوبی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔اس آپریشن میں جنوبی بغداد میں داعش کا ماسٹرمائنڈ گرفتارکرلیا گیا ہے