فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر مار گرایا
فلسطین الیوم کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جنین کیمپ کی فضائي حدود میں پرواز کر رہا تھا جس کو فلسطینی مجاہدین نے فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔
دریں اثنا مقامی ذرائع نے غزہ پٹی میں واقع فلسطینی استقامت کے مورچوں پر صہیونی حکومت کے متعدد ڈرون طیاروں کی پروازوں کی خبر دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے جنین کے قریب واقع صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹ دوتان پر فائرنگ کی۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے استقامتی رہنماؤں کے خلاف صیہونیوں کی دھمکیوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کو ہر طرح کی حماقت اور استقامتی رہنماؤں کی ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔ صیہونی حکومت حال ہی میں فلسطینی استقامت کے میزائلی حملوں سے بوکھلا چکی ہے اور ان کے سدباب کا اس کے پاس کوئي چارہ نہیں ہے، اس لئے اس غاصب حکومت نے ایک بار پھر ٹارگیٹ کلنگ کی پالیسی اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھی ہے اور فلسطینی استقامت کے رہنماؤں کی ٹارگیٹ کلنگ کی دھمکی دی ہے۔