آئر لینڈ اور اسپین نے آج فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلیا
شیعہ نیوز: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آئرلینڈ اور اسپین آج فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آئرش انڈپنڈنٹ نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حکومت آئرلینڈ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ڈبلن آج بدھ کو فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلے گا۔
آئرش انڈپنڈنٹ کے مطابق آئرلینڈ کی حکومت یہ اقدام ایسی حالت میں کرنے جارہی ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے شہید صدرکی آخری رسومات میں شرکت کے لئے 15 سربراہان مملکت اور اعلی غیر ملکی عہدیدار تہران پہنچ چکے ہیں
اس سے پہلے آئرش وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ ان کا ملک رواں مہینے کے آخر تک فلسطین کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرے گا۔
اسی کے ساتھ برطانیہ کے روزنامہ گارڈین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسپین کی حکومت بھی آج بدھ کو فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کررہی ہے ۔
دو روز پہلے سلوینیا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ آئندہ مہینے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیں گے۔
وزیراعظم رابرٹ گلب نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں۔ یورپی ممالک کے درمیان اختلافات کی وجہ صلح کی کوششیں سودمند ثابت نہیں ہورہی ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ میں اسپین، آئرلینڈ، سلوینیا اور مالٹا نے مشترکہ بیان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔