پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اس سال بھی لوگ زیارات پر نہیں جاسکیں گے، وزیر اعلی سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام کے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ اگلے چند مہینے اہم ہیں جس میں محرم الحرام اور پھر ربیع الاول آئے گا، حکومت ہر طرح سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا کی لہرخطرناک ہے، کراچی کورونا سے شدید متاثر ہے، کچھ سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے بھی مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ  جو روٹس تعین کئے گئے ہیں اُن تک محدود رہنا ہوگا، اس سال بھی لوگ زیارتوں پر نہیں جاسکیں گے، اس کا اثر یہاں نہیں ہونا چاہیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں غدیر کی لکیر منافق اور مومن کی راہوں کو جدا کرتی ہے

اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی، محرم الحرام کا ضابطہ اخلاق اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں صدر جعفر یہ الائنس مولانا سید رضی جعفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ، صدرہیئت آئمہ و مساجد امامیہ مولانا محمد حسین مسعودی ، مولانا سید رضی حیدر رضوی ، علامہ سید باقر عباس زیدی ، علامہ سید فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ سید باقر حسین زیدی، مولانا اصغر نقوی، سید شبر رضا، علامہ مبشرحسن، ایس ایم نقوی، علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھور، علامہ کوکب نورانی، حاجی رفیع پردیسی، شاہ عبدالحق قادری، محمد سلیم عطاری، مولانا توقیرمصطفائی ، محمد شاہد غوری، محمد یعقوب عطاری، مولانا اصغر درس، علامہ نذیر نقوی شریک تھے۔

جبکہ حکومت کی جانب سےاجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کےاسپیشل اسسٹنٹ وقار مہدی ، ڈی جی رینجرز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران منہاس بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلے بھی علماء کرام سے اجلاس کرچکے ہیں، علماء کرام کو سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، علماء کرام کی سیکیورٹی کے لئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی بنائی ہے اُس کے مطابق تمام مسائل بات چیت سے حل ہوں گے، علماء کرام نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کرام نے کہا کہ محرم الحرام میں حکومت کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق پر عمل ہوگا، کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button