Uncategorized

بغداد کے شمال میں داعش کے زیر زمین کیمپ کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی بیالیسویں ڈویژن کے کمانڈر علی الجبوری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کیمپ کا انکشاف بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقے میں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس کیمپ کو داعش دہشت گرد گروہ اپنے عناصر کی تربیت کے لئے استعمال کرتا تھا جبکہ اس کیمپ کے انکشاف سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور آئندہ دنوں علاقے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

بغداد کے شمال میں داعشی عناصر کا صفایا کرنے کے لئے کاروائی کا پہلا مرحلہ جمعرات کے روز عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی ہدایات پر شروع ہوا اور پہلے ہی روز دہشت گرد عناصر کا تعاقب کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار اور ان سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنی اس کارروائی کا دوسرا مرحلہ جمعے کے روز شروع کیا۔ بغداد کے شمال میں کی جانے والی اس کارروائی میں عراقی کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کو عراقی پولیس اہلکاروں، ٹاسک فورس اور عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button