مشرق وسطی

داعش نے بغداد خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز:بغداد خودکش حملوں کی ذمہ داری، امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ کل جمعرات کے روز بغداد میں الطیران اسکوائر میں ہونےوالے دو خودکش بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے حملے میں خودکش حملہ آور نے خود کو بیمار ظاہر کرنے کی کوشش کی اور جیسے ہی لوگ اس کی مدد کے لئے آگے بڑھے تو اس نے اپنی کمر پر بندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دور پر کھڑے دوسرے دہشت گرد نے جب یہ دیکھا کہ لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے جمع ہوگئے ہیں تو اس نے بھی خودکش دھماکہ کر دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، روس اور شام سمیت دنیا کے کئی ممالک نے بغداد خودکش دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close