دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کابل میں داعش کے ہاتھوں عالم دین قتل

شیعہ نیوز:ابل پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں مولوی فیض محمد فایض جان بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مولوی فیض محمد فائض قندوز علما کونسل کے صدر تھے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ کابل منتقل ہوگئے تھے۔
دوسری جانب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دو خواتین صحافیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے وابستہ دونوں خواتین کی قتل کے خلاف افغان عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ افغاستان صوبے ننگر ہار کے بعض علاقے داعش اور طالبان کے کنٹرول میں ہیں جس کے سبب اس صوبے میں شدید بدامنی پائی جاتی ہے جبکہ امریکی فوج بھی افغانستان کی بدامنی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close