پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شام، داعش نے آل سعود کی ایماء پر محب اہلبیت خلیفہ عمر بن عبد العزیز کی قبر مسمار کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں داعش نے آل سعودی کی ایماء پر محبت اہلبیت ع رکھنے والے واحد اموی خلیفہ عمر بن عبد العزیز ، ان کی اہلیہ اور سابق مجاور کی قبور کو مسمسار کردیا۔

وہابیت کے علمبردار آل سعود نے شام میں موجود اپنے آلہ کار داعشی دہشتگردوں کے ذریعے شیعہ سنے مسلمانوں کے لیے قابل احترام اور محبت اہلبیتؑ رکھنے والے واحد اموی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز، ان کی اہلیہ اور قرب میں موجود سابق مجاور کی قبور کو مسمار کروادیا۔

ان قبور کو مسمار کرنے کے بعد آل سعود نےدنیا بھر اور خاص طور پر پاکستان میں موجود اپنے ریالوں پر پلنے والے کارندوں کو متحرک کردیا ہے جو اس گھناؤنے فعل کا الزام شامی حکومت اور مدافعان حرم پر عائد کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شیعہ سنی مسلمانوں میں قبور کا احترام واجب ہےجبکہ قبور کی بےحرمتی کرنا اور ان کا احترام نہ کرنا وہابیت کی تعلیمات میں سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button