مشرق وسطی

داعش نے عراق میں 5000 قدیمی اور تاریخی آثار کو مسمار کیا: عراق

شیعہ نیوز: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والے عرب ممالک کے ثقافتی امور کے سربراہوں کے اجلاس میں عراق وزیر ثقافت، سیاحت نے بتایا کہ داعش نے 2014ء سے 2017ء کے درمیان 5000 تاریخی، ثقافتی اور قدیمی آثار کو تباہ کیا ہے۔

عراقی وزیر نے بتایا کہ دہشت گرد جن شہروں میں داخل ہوئے، وہ تاریخی اور ثقافت حوالے سے بہت اہمیت کے حامل تھے، اس کے علاوہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی آگے تھے، داعش نے ان تمام مقامات کو ملیا میٹ کر دیا جن میں 108 تاریخی مساجد، 15 مقبرے، 19 چرچ، 37 اسکول، 13 قدیمی بازار، 13 بازار، 431 قدیم عمارتیں اور متعدد عجائب گھر اور آثار قدیمہ شامل ہیں۔

عراقی وزیر سیاحت و ثقافت نے اس اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ مقامات کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button