بھارت کے 87 ڈسٹرکٹس میں داعش کی ٹریننگ ہو رہی ہے، رحمان ملک کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت کے 87 ڈسٹرکٹ میںعالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔
رحمان ملک کا کہنا ہے کہ فیٹف کے صدر کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ نریندر مودی دہشت گردی کو مالی طور پر فروغ دے رہا ہے جس کے باعث بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل ہونا چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا بم دھماکہ، ایف سی اہلکار شہید
رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے 87 ڈسٹرکٹ میں داعش کی ٹریننگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کے صدر کو خط میں لکھا کہ بھارت دہشت گردی کی فنانسنگ کر رہا ہے جس پر اسے گرے لسٹ میں شامل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایشیاء میں بھارت اسرائیل اور امریکہ کا اہم مہرا ہے جو اس وقت ایشیاء میں دہشگردوں کو مدد فراہم کر کےافراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے۔