پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، علامہ راجہ ناصر عباس کی بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت

شیعہ نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب پر جاری بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کے دوران انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے، ریاست ماں کا کردار ادا کرے، بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، وہ ایک محب وطن قوم ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بیٹیاں ہیں عوام انکا ساتھ دے اور ثابت کرے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں اور ظالم کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پہ ظلم قابل مذمت ہے یہ پاکستان کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔یہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں ہمیں انکا احترام کرنا چاہئے۔ اس دوران مظاہرین میں شامل ایک جوان نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہماری مدد کے لئے آنے والے شہریوں کو روکنا شروع کردیا ہے۔ ہمیں کھانے پینے کی اشیاء اور گرم بستروں کی فراہمی روک دی گئی ہےاور ہر قسم کے ضروری سامان کی آمد بند کردی گئی ہے جس سے مائیں بہنیں مشکل کا شکار ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ دھرنے میں شامل اس نوجوان کارکن کا ہاتھ پکڑ کر کہا یہ ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام ان ماؤں بہنوں کی مہمان نوازی کریں یہ ہمارے مہمان ہیں،دیکھتے ہیں کون روکتا ہے، دھرنے کے شرکا کو کھانا اور موسمی شدت سے بچنے کیلئے بستر بھی فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button