پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلام آباد، شیخ محسن نجفی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، علامہ عقیل الغروی کا خطاب
شیعہ نیوز: محسن ملت، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں جامعہ الکوثر اسلام آباد میں تعزیتی ریفرینس منعقد ہوا، جس میں معروف عالم دین اور نامور خطیب آیت اللہ عقیل الغروی نے خطاب کیا اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ شیخ محسن نجفی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی، علامہ شیخ محمد انور نجفی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ عارف حسین واحدی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔