پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام آباد، مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام "عظمت غدیر و عاشوراء‘‘ کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز: مجلس علماء امامیہ پاکستان کے 5ویں سالانہ اجتماع کے سلسلے میں ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی زیر صدارت "عظمت غدیر و عاشوراء‘‘ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے علمائے کرام اور مبلغین نے شرکت کی۔ جی سکس ٹو امام بارگاہ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسنین گردیزی اور دیگر زعمائے ملت، علماء و مبلغین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غدیر اور عاشورا کی تاریخ اسلام میں اہمیت پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button