پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ایرانی صدر اور اُن کی رفقاء کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد

شیعہ نیوز: وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں شہدائے ایران باالخصوص ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان، گورنر مالک حمتی، آیت اللہ آل علی ہاشم اور دیگر شہدائے کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے امام جمعہ امام بارگاہ ابوالفضل العباس مولانا غلام جعفر انصاری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مجلس ترحیم کے اختتام پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button