اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی ممالک میں حکومت گراؤ مہم کے پیچھے اسلام دشمن ہاتھ ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کو ہر حال میں ملحوظ خاص رکھا جائے، ایسے معاملات سے گریز کیا جائے، جس سے جمہوریت کی بساط لپٹنے کا خدشہ ہو۔

پُرامن احتجاج ہر محب وطن کا حق ہے، مگر کسی کو ملک کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اسلامی ممالک میں حکمرانوں کے خلاف حکومت گراؤ مہم کے پیچھے اسلام دشمن ہاتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے کراچی واپسی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا عنصر موجود ہے، حکومت عید میلادالنبیﷺ کے جلسے، جلوس اور ریلیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ سے دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا، یہودونصاریٰ اسلام دشمنی پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان و ذمہ داران عید میلادالنبیﷺ کے پروگرامات کے حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مکمل تعاون کریں، حکومت نظام مصطفیٰ ؐ کے نفاذ کو ہر حال میں یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button