
جہاد اسلامی کی اسرائیلی حملے میں کمانڈر کی شہادت کی تردید
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دمشق پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں مارا گیا شخص فلسطینی اسلامی جہاد کا عہدیدار تھا
شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے شام میں اس کے ایک کمانڈر کو شہید کیا ہے۔ تحریک نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونیوں نے دمشق پر اپنے حملے میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنایا اور یہ دعویٰ کہ انہوں نے تحریک کے کمانڈ ہیڈکوارٹر میں سے ایک کو نشانہ بنایا ہے، غلط ہے۔ شام میں اسلامی جہاد کے نمائندے اسماعیل السندوی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے دمشق کے نواحی علاقے "دامر” پر آج کے حملے میں اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد نخلیح کے گھر کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی تہلکہ خیز رپورٹ
اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے قتل سے متعلق صہیونی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے السنداوی نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں نے ایک خالی مکان کو نشانہ بنایا۔ اسی تناظر میں اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے دمشق پر فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں مارا گیا شخص فلسطینی اسلامی جہاد کا عہدیدار تھا۔