دنیا

اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ کی تہلکہ خیز رپورٹ

شیعہ نیوز:انسانی حقوق کے ایک ادارے نے غزہ میں صیہونی رژیم کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ دی ہے کہ 19 جنوری کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں کم از کم 150 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایران کے وزیر پیٹرولیم پر پابندی لگا دی

ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزانہ اوسطاً 3 فلسطینی اسرائیل کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں خلل ڈالتے ہوئے مصر اور فلسطین کی سرحد پر فلاڈیلفیا کوریڈور سے انخلاء سمیت معاہدے کی اہم شقوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اس رژیم نے غزہ کی پٹی کی امداد روکنے کے ساتھ علاقے کی بجلی کاٹ دی ہے اور معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے شرائط طے کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button