مشرق وسطی

مقاومتی کمانڈروں کے قتل پر جہاد اسلامی کا اسرائیل کو انتباہ

شیعہ نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی” نے دمشق پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں لبنان، شام اور غزہ میں مقاومتی کمانڈروں کے ممکنہ قتل کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جہاد اسلامی کے سیاسی بیورو "خالد البطش” نے آج اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے تنازعات کھڑے کرنے کے لئے شام اور دیگر عربی ممالک کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت، اسرائیلی حکمران اتحاد کے فائدے میں ہے۔ خالد البطش نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس پے در پے جارحیت کا مقصد دمشق، لبنان اور غزہ میں مقاومتی رہنماوں کا قتل ہو اور اس کا مطلب ہے کہ فلسطین میں سرایا القدس کے کمانڈر "ابو محمد عجوری” سمیت دیگر مقاومتی رہنماوں کے قتل کی کوشش، البتہ وقت ضائع کئے بغیر ان کوششوں کا جواب دیا جائے گا۔

خالد البطش نے امت عربیہ و اسلامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی چالوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک صف میں کھڑے ہوں اور ایک ایسے عرب ملک کی خود مختاری کے خلاف مسلسل جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن پوزیشن اختیار کریں، جو پوری تاریخ میں مغربی منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں مستحکم اور فتح کا ستون رہا ہو۔ یاد رہے کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے "السوایداء” میں ایک ریڈار سائٹ کے علاوہ جنوبی دمشق میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری خبر رساں اداروں نے محکمہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں پانچ افراد شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button