پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی تحریک سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے سندھ بھر میں مختلف حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں، انشاء اللہ کامیاب ہوکر ہم قوم و ملک کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کریں گے، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی ایک مدبر بلند فہم سیاستدان ہیں جو حکمت عملی کے ساتھ ملک کی سالمیت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، شیعہ علماء کونسل پورے پاکستان کی طرح سندھ کے مختلف علاقوں گاؤں قصبوں میں خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے۔

اجلاس سے مرکزی وصوبائی رہنماوں کا مزید کہنا تھا کشمیری رہنما یاسین ملک کی گرفتاری اور سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا، انکے خلاف ہونے والی کاروائی کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آئینی وقانونی جدوجہد کے علمبردار یاسین ملک کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے ہندوستان کی اس بزدلانہ کوشش کو ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button