پاسداران انقلاب اسلامی فوج نے ایک دہشت گرد تنظیم کا قلعہ قمع کیا
شیعہ نیوز: پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاؤنی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر ایک دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
چھاؤنی سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گيا ہے کہ آئی آر جی سی کی بری فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاؤنی کے فوجیوں نے منگل کی صبح شمال مغربی سرحدوں سے ایران میں در اندازی کی کوشش کرنے والی ایک انقلاب مخالف دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی فوجیوں پر القسام بریگیڈ کا اچانک حملہ!
بیان کے مطابق اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں اس دہشت گرد ٹیم کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا ساز و سامان ضبط کرلیا گيا۔
حمزہ سید الشہداء چھاؤنی کے بیان میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں کو ایک بار پھر خبردار کیا گيا ہے کہ اس چھاؤنی کے مجاہدوں کی بیداری اور فرض شناسی کی وجہ سے انہيں اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور سیکوریٹی کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔