اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن22 نومبر سے لاہور میں ہوگا

کنونشن کے آخری روز آئی ایس او کے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ کی معروف شیعہ طلبا جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن بعنوان’’ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن‘‘ 22 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں منعقد ہوگا جس میں سٹڈی سرکل، شب شہداء اور تعلیمی کانفرنس سمیت مختلف پروگرام منعقد کیئے جائیں گے۔

کنونشن کے آخری روز آئی ایس او کے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا اور اگلے سال کیلیئے منتخب نئے صدر نے نام کا اعلان کیا جائےگا۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں ملاقاتوں اور دعوتنامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان و ہمدرد شرکت کریں گے۔

کنونشن 24،23،22 نومبر 2019 بروز جمعہ،ہفتہ،اتواربمقام جامعۃ المصطفیٰ، پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈلاہور میں منعقد ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close