پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نومنتخب صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

ان کی دفتر آمد پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم ودیگر رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

شیعہ نیوز:  بردار سید فخر عباس نقوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ISO) کے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد تشریف لائے۔

ان کی دفتر آمد پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم ودیگر رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

بعد ازاں مرکزی صدر آئی ایس او فخر عباس نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انہیں الہیٰ جماعت آئی ایس او کی مرکزی مسئولیت کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی انہیں ایک اعزازی سوینیئربھی پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button