
سیاسی مخالفین علامہ علی حسنین حسینی سے خوفزدہ ہیں، ارباب لیاقت
شیعہ نیوز: مجلس وحدت المسلمین کوئٹہ کے صدر اور قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین علامہ علی حسنین حسینی سے خوفزدہ ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر علامہ علی حسنین جیت گئے تو وہ جھوٹ اور مکاری کی سیاست ختم کر دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوان آج کے دور میں ایک ثابت شدہ قوت ہے۔ ہمارے حلقہ میں جوانوں کی تعداد 60 فیصد ہے۔ ہم نے دہشتگردی کے دوران تعلیم کے میدان میں سب سے زیادہ نقصان کیا۔ دہشتگردی کی وجہ سے ہمارا کاروبار کو شدید متاثر ہوا۔ کوئٹہ کے مرکزی بازار میں ہماری موجودگی ماضی میں زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں نے تعلیم پر کام نہیں کیا۔ ہم علامہ علی حسنین حسینی کی قیادت میں حلقہ کے اندر موجود تعلیمی اداروں کو بہتر بنائیں گے۔ بلوچستان میں تعلیمی معیار کو ملک کے دیگر صوبوں کے لیول پر لانا ضروری ہے۔