اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پہلے اجلاسِ عمومی کا انعقاد ہفتہ اور اتوار کو محمدی ڈیرہ ملیر میں کیا گیا۔ اجلاس میں اراکینِ ذیلی نظارت محمدیاسین، کاظم عباس اور جناب فرخ سجاد سمیت ڈویژنل صدر محمد دیباج عابدی، ڈویژنل کابینہ سمیت کراچی کے تمام یونٹ صدور اور انکی کابینہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری کے ساتھ ساتھ سہ ماہی پلاننگ و پالیسی پہ گفتگو کی گئی۔ اراکینِ اجلاس عمومی نے کثرت رائے سے محمد ظفر کو جنرل سیکرٹری، مصطفیٰ رئیسی کو نائب صدر، کمیل حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سلمان رضا کو محبین انچارج، محمد حیدر نقوی کو اطلاعات سیکرٹری، صادق رضا کو مالیات سیکرٹری، شبیہ حسن کو نشرواشاعت سیکرٹری، محسن کو تعلیم سیکرٹری، آل حسن، محمد یاسر، کو سینئر نائب صدر منتخب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ عقائد کو نظرانداز کرکے کوئی نصاب مسلط نہیں کیا جا سکتا

شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر محمد دیباج کا کہنا تھا کہ حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات تمام انسانوں بالخصوص خواتین کے لیے لائقِ تقلید ہے، آپ کی تعظیم تمام مسلمانوں پر لازم ہے، آپ نے پوری زندگی دفاع ولایت و انسانیت میں بسر کردی۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ادوار سے آل سعود کی جانب سے سرزمینِ یمن پر مسلسل جاری بم باری، جنگ اور معصوم و بے گناہ افراد کا قتلِ عام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. آل سعود ایک طرف تو سرزمین انبیاء پر غیر مہذب و غیر اسلامی محافل کا انعقاد کر رہے ہیں اور دوسری جانب یمن کے تمام اسکول، مدارس، مسجد اور دیگر عوامی مقامات پر بمباری کرکے منافقانہ رویہ اختیار کرتا جا رہے ہیں. ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ یمن پر واضح اور حقیقی موقف پیش کریں اور امت مسلمہ کی سالمیت میں کردار ادا کریں۔

اسی کے ساتھ محمد دیباج نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین عالمِ اسلام کا مسئلہ ہے اس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظالم و جابر مودی حکومت نے ظلم و جبر کی انتہاء کردی ہے، اقوام متحدہ سمیت انسانیت کی علمبردار تمام تر سماجی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button