اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس لاہور کے قومی مرکز میں جاری ہے۔ اجلاس کے پہلے دن نئے سال کیلئے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے نامزد کابینہ کے اراکین کیساتھ اراکین عاملہ نے بحث و تمحیص کی۔

اجلاس کے پہلے روز نئے مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے علی اویس زیدی کی منظوری دی جبکہ سیکرٹری تعلیم کیلئے طاہر علی کو دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع علی اویس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گی۔

اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری تعلیم طاہر علی نے شرکاء عاملہ سے خطاب میں تعلیم کو آئی ایس او کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں تعلیم کی روشنی کو عام کرنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں دیگر اراکین کی منظوری کا عمل کل تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اجلاس اتوار تک جاری رہے گا۔

مرکزی عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ اجلاس میں سالانہ پروگرام کی منظوری بھی لی جائے گی جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث کے علاوہ دوسرے اجلاس کے مقام و تاریخ کا بھی تعین کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button