پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آئی ایس او ملتان ڈویژن کا کنونشن، حسن رضا دوبارہ صدر منتخب
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا 49واں سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے دوسرے اور آخری روز اراکین عمومی نے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا۔ سابق ڈویژنل آرگنائزر و ڈویژنل صدر حسن رضا دوبارہ ڈویژنل صدر منتخب ہوگئے۔ ڈویژنل کنونشن میں معروف اسلامی اسکالر آغا علی نقی ہاشمی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غضنفر علی حیدری، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، سلیم عباس صدیقی، زعیم زیدی اور رضوان کاظمی سمیت متعدد سینیئرز نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران شہداء کی یاد میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔