اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی مشترکہ القدس ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی کی قیادت میں القدس ریلی امام بارگاہ ہزارہ کلان پرنس روڈ سے شاہ ٹاور تک نکالی گئی جو بعد میں جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سالہا سال سے مظلوم فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی نا جائز قبضے کیخلاف پوری عالم انسانیت خصوصا” عالم اسلام کے سربراہان کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد قابض ریاست ہے ، مسئلہ کشمیر سمیت مسئلہ فلسطین کا واحد حل بھارت اور اسرائیل کا قابض علاقوں سے باہر نکلنا ہے۔

ارباب لیاقت علی نے مزید کہا کہ اقوام عالم دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، نہتے کشمیری اور فلسطینی عوام پر 73 سال سے بے انتہا ظلم جاری ہے۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کہ یوم القدس کا اعلان کر کے امام خمینی نے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کو پوری دنیا میں آشکار کردیا ،انہوں نے امریکی دوغلی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا ۔ یہ احتجاجی جلوس امریکہ اور اسرائیل کی ظالمانہ پالیسوں کیخلاف موثر تحریک بن چکی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button