پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او جنوبی پنجاب کے مسئولین کی تربیتی ورکشاپ

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ جنوبی پنجاب کے مسئولین کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں کیا گیا، جس میں صوبہ بھر سے مسئولین سے شرکت کی۔ مختلف علما کرام اور سینئرز نے شرکت کی اور مسئولین سے گفتگو کی۔تین روزہ ورکشاپ کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، رکن ذیلی نظارت علامہ غضنفر علی حیدری، سید احسن کاظمی، مولانا جواد حسین خان، اور دیگر نے مختلف تربیتی موضوعات پر گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button