پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کی پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر نے آج صبح پشاور میں کوہاٹ روڈ، نہر کے قریب پاراچنار سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 ایک شخص کے شہید جبکہ 3 کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بزدلانہ اقدام پر بھرپور افسوس کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button