اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوہاٹ میں آئی ایس او کی آزادی قدس ریلی، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

شیعہ نیوز: کوہاٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی جانب سے بعد از نمازِ جمعہ میلاد چوک تا تحصیل گیٹ کوہاٹ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برائت کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے علامہ ہاشم رضا، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ بشیر جمارانی، علامہ حمید حسین امامی، علامہ صابر رجائی اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں، حماس و حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا باہمی اتحاد دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رہا ہے، اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے. مرکزی نمائندہ تحریک آزادی القدس ارتضیٰ باقر نے کہا کہ آج فلسطینی سرزمین مظلومیت کی انتہا کو پہنچی ہے اور فلسطین نے دوست اور دشمن کا چہرہ واضع کیا ہے۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان مجاہدین کو جو میدان عمل میں حاضر ہیں اور لعنت بیجھتے ہیں ان دعوے داروں (عالمی عدالتوں، مسلم حمکرانوں) پر جو استعمار کے ڈر سے اپنے ضمیر کا سودہ کر کے خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button