مشرق وسطی
اسرائیل، القدس میں انتخابات منعقد کرانے کی مخالفت کررہا ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے صدرمحمود عباس نے فلسطین کی قانون ساز کونسل اور صدارتی انتخابات منعقد کرانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ،بیت المقدس میں انتخابات منعقد کرانے کی شدید مخالفت کررہا ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ مغربی پٹی،قدس شہر اور غزہ پٹی میں انتخابات کرانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہیں چاہتا کہ بیت المقدس میں انتخابات منعقد ہوں۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ تمام فلسطینی پارٹیاں انتخابات منعقد کرانے پر متفق ہیں لیکن اسرائیل بیت المقدس میں انتخابات منعقد کرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ حماس نے بھی بیت المقدس ، غزہ پٹی، مغربی پٹی میں کے تمام علاقوں میں انتخابات کرانے کی شرط پر موافقت کی ہے۔