دنیا

اسرائيل اور یواےای نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اسرائیل سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی 2 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات کی 42 کمپنیوں کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل اور امارات کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود دوستانہ روابط جاری ہیں ۔ امارات اس سے قبل 2018 میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اسرائیلی پرچم کے ساتھ ابوظہبی میں ہونے والے جوڈو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے چکا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور امارات آجکل فلسطینیوں کے بجائے اسرائيل کی بھر پور مدد کررہے ہیں اور دنیائے اسلام کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button