دنیا

اسرائیل اور عرب امارات ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں مُمالک کے شہریوں کو سفری ویزا سے استثنا دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح مُتحدہ عرب امارات واحد خلیجی عرب ملک ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے اسرائیل میں داخل ہوسکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم اپنے شہریوں کو ٹریول ویزا سےاستثنا دینے پرمتفق ہیں‘‘۔

انہوں نے اماراتی وفد سے ملاقات کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آئے اماراتی وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید چھوٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اگست میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد گذشتہ ماہ صیہونی ریاست کے ساتھ باقاعدہ تعلقات کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔ منگل کے روز اسرائیل اور امارات نے ایک دوسرے کے شہریوں کو مستثنیٰ قرار دینے سمیت تین دوسرے معاہدوں پر دستخط کیے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور نے کہا کہ ہم افراد اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کارکردگی کے لحاظ سے ہم سر فہرست ممالک ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کثیر جہتی اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close