
اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
شیعہ نیوز: فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے 5 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے 200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی شہر بنی براک میں فائرنگ سے 5 صہیونیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد اب تک 200 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسرائیل نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مشرق میں واقع شہر بنی براک میں دوروز پیش آنے والے واقعے میں 5 صہیونیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، یہ گزشتہ 1 ہفتے کے اندر اس نوعیت کا تیسرا حملہ تھا۔
بنی براک اور اس سے متصل قصبے رامات گان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی تھی۔ فلسطینی جوان ضیا حمارشہ نے اسرائیلی مظالم سے تنگ آکر صہیونیوں کو گولیوں سے بھون دیا تھا