مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام، حمص میں دھماکہ، اسرائیلی میزائل فضاء میں تباہ

شیعہ نیوز: شام کے شہرحمص میں دستی بم کے دھماکے اور لاذقیہ پر اسرائیلی جارحیت کو ناکام بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

شام کے شہرحمص میں ایک دستی بم کے دھماکے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام کے ٹی وی چينل الاخباریہ کے مطابق حمص کے علاقے کرم اللوز میں ہونے والے دستی بم کے اس دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

ادھر شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سنا نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی فضائی حددود سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جو راکٹ فائر کئے تھے ان کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گيا ہے۔

العالم ٹی وی چينل نے شام کے شہر لاذقیہ کی حدود میں متعدد دھماکوں کی خبر دی ہے۔

العالم کے مطابق یہ دھماکے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے داغے گئے راکٹوں کو نشانہ بنانے والے شامی دفاعی سسٹم کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔

الصابرین نیوز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام نے پہلی بار لبنان کی فضائی حدود سے فائر کئے جانے والے صیہونی راکٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close