مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے فلسطینی نمازیوں پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم گرا دئیے، 125 سے زائد شہادتیں

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الدرج میں فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 125سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وحشیانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کے غزہ کے علاقے الدراج میں واقع التابعین اسکول میں پناہ لینے والے بےگھر فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ اسکول پر تین میزائل فائر کیے گئے۔ اس ہولناک جارحیت کے وقت تقریبا ڈھائی سو فلسطینی فجر کی نماز ادا کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسز کے اسکول پر گرائے گئے 3 بموں میں سے ہر بم کا وزن 2 ہزار پاؤنڈ تھا۔ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےاسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل کے ونہیڈو شہر میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر دنیا والوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کے لیے کہا ہے کہ یہ اسکول حماس کا مرکز تھا جسے اس کی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی ہسپتالوں سمیت اسکولوں اور شہری تنصیبات پر حملے کے موقع پر بھی صیہونی حکومت نے ایسے ہی دعوے کیے تھے جو بعد میں جھوٹ ثابت ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جارحیت میں اب تک تقریبا چالیس ہزار فلسطینی شہید اور اکانوے ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ یا ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button