دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے شام میں گھس کر اسٹریٹیجک مقامات پر حملے شروع کر دیے

شیعہ نیوز: شام میں حالیہ پیش رفت کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون میں گھس کر اسٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی۔

اسرائیلی "این 12” چینل نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے گولان میں شام کے ساتھ سرحد پر اپنی نفری میں اضافہ کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کی شامی سرزمین میں دراندازی کی اور کئی گولے داغے۔

یہ بھی پڑھیں : آستانہ پروسس کو آکے بڑھانے کا فیصلہ ایران، روس اور ترکی کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی طیاروں نے شام میں اسٹریٹیجک مقامات پر بھی حملے کیے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے مراکز ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شامی دھڑوں کا کنٹرول ہوجائے گا۔

اسرائیل نے 1967ء میں شام میں گولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ سنہ 1981ء میں سرکاری طور پر شامی گولان کی پہاڑیوں کو اپنے علاقے میں شامل کرلیا۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق گولان کو اسرائیل کے غیر قانونی تسلط میں شامی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورحکومت میں امریکہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس پر بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button