دنیا

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے، امریکی سینیٹر مارک وارنر

شیعہ نیوز: امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔

مارک وارنر  نے MSNBC کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ اسرائیل دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردی کھو چکا ہے اور اسے فلسطینی ٹیکس محصولات جاری کرکے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مارک وارنر  نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل اور اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان موجودہ جنگ بندی زیادہ سے زیادہ ممکنہ قیدیوں کی رہائی کے لیے زیادہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے مظلومین کی مدد ہمارا شرعی فریضہ ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

امریکی سینیٹر نے گذشتہ 7 اکتوبر کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے امکان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ سے غیر معمولی سطح پر افراتفری پھیل جاتی اور اسرائیل کے خلاف دوسرا جنگی محاذ کھول دیا جاتا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

گذشتہ جمعے کو ایک عارضی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں داخل ہونے سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ سات اکتوبر سے تباہ کن جنگ شروع کی تھی جس میں 10 ہزار سے زائد بچوں اور خواتین سمیت 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 7 ہزار کے قریب لوگ اب بھی قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button