
اسرائیل نسل کش حکومت ہے، ہسپانوی وزیر اعظم
شیعہ نیوز: ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اسرائیلی حکومت کو نسل کش قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی روابط نہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نسل کش حکومت ہے اور ہمیں حاصل ہے کہ ایسی حکومت سے تجارتی رابطہ نہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین پر صہیونی قبضے کے 77 سال، غرب اردن میں “یوم النکبہ” منایا گیا
ہسپانوی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ میں اسپین کے سفیر کو طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے امسٹرڈم کی میئر فمکے ہالسما نے ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام، عام شہریوں کو بھوک میں مبتلا رکھنے اور وسیع تخریب کاری کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے ۔
انھوں نے کہا تھا کہ یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہئے۔