دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ بھارت منسوخ کرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ مجوزہ دورہ 8 اور 9 ستمبر کو شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں نہایت گرمجوشی دکھائی دے رہی ہے اور بھارت اسرائیل سے جنگی سامان کا بڑا خریدار بھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو برس قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close